اسلام ٹائمز 11 Oct 2009 گھنٹہ 11:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/12968/یمن-کی-خانہ-جنگی-میں-سعودی-عرب-ملوث-ہے-حوثی-تحریک -------------------------------------------------- ٹائٹل : یمن کی خانہ جنگی میں سعودی عرب ملوث ہے،حوثی تحریک -------------------------------------------------- یمن میں حوثی تحریک کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت صوبہ صعدہ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار یمنی فوج کی حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے اس خانہ جنگي میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی۔حوثی تحریک کے رہنما محمد عبدالسلام نے عربی چینل العالم سے گفتگو کرتے ہوئے متن : یمن میں حوثی تحریک کا کہنا ہے کہ سعودی حکومتصوبہ صعدہ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار یمنی فوج کی حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے اس خانہ جنگي میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی۔حوثی تحریک کے رہنما محمد عبدالسلام نے عربی چینلالعالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، یمن کے شمالی علاقوں میں کھلے عام یمنی عوام کے خلاف جنگ میں شریک ہے اور یمنی حکومت کی فوجی اور اقتصادی لحاظ سے مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے سے حاصل شدہ ثبوتوں سے پتہ چلتا ہےکہ یمن کی فوج،حوثی تحریک کے کارکنوں پرحملہ کرنے کے لئے سعودی سرزمین استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی فوج حوثی کارکنوں کا قتل عام کر رہی ہے ۔