اسلام ٹائمز 19 Apr 2012 گھنٹہ 23:40 https://www.islamtimes.org/ur/news/154855/خیبر-پختونخوا-میں-قومی-امن-کمیٹی-کی-تنظیم-سازی-آخری-مراحل-ہے-مولانا-شعیب -------------------------------------------------- ٹائٹل : خیبر پختونخوا میں قومی امن کمیٹی کی تنظیم سازی آخری مراحل میں ہے، مولانا شعیب -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: ایک بیان میں قومی امن کمیٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب انتہائی چھان بین کے بعد کیا جائے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین مولانا محمد شعیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف ومذہبی امور نمروز خان کی سرپرستی میں خیبر پختونخوا میں قومی امن کمیٹی کی تنظیم سازی کی تکمیل آخری مراحل میں ہے تاکہ مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی کے فروغ اور تمام مسالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو موثر طور پر روبہ عمل لایا جا سکے۔ مولانا شعیب نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب انتہائی چھان بین کے بعد کیا جائے تاکہ صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کی بین المذاہب ہم آہنگی کے تحفظ کی نیک خواہشات کی بجا آوری ہو سکے۔