اسلام ٹائمز 23 Oct 2021 گھنٹہ 13:00 https://www.islamtimes.org/ur/news/960102/پاکستان-نے-ا-ئی-ایم-ایف-کی-بیشتر-شرائط-مان-لیں -------------------------------------------------- ٹائٹل : پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں -------------------------------------------------- ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جبکہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے (عالمی مالیاتی ادارے) آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہو گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جبکہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزدے دی، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی۔ ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔