اسلام ٹائمز 21 Oct 2019 گھنٹہ 20:13 https://www.islamtimes.org/ur/news/823294/کراچی-کے-علاقے-عزیز-آباد-میں-فائرنگ-سے-ایک-شخص-ہلاک -------------------------------------------------- ٹائٹل : کراچی کے علاقے عزیز آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک -------------------------------------------------- پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔ مقتول کو 7 سے 8 گولیاں لگیں ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاںبحق شخص کی شناخت فصیح شیخ سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔ مقتول کو 7 سے 8 گولیاں لگیں ہیں۔ مقتول کے پاس موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان موجود ہے۔ ابتدائی طور ہر فائرنگ 4 موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے کی گئی۔