اسلام ٹائمز 12 Jun 2021 گھنٹہ 12:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/937531/پٹرول-ڈیزل-کی-قیمتوں-میں-اضافے-پر-کانگریس-کا-ریاستی-سطحی-مظاہرہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس کا ریاستی سطحی مظاہرہ -------------------------------------------------- دہرادون میں ریاست کے نائب صدر سوریہ کانت دھرسمانا کی قیادت میں کینٹ اسمبلی حلقے میں منفرد مظاہرہ کیا۔ جس میں ریاستی صدر پریتم سنگھ بھی شامل ہوئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی کال پر جمعہ کے روز ریاست اتراکھنڈ میں کانگریس نے ریاست کے تقریباً تمام مقامات پر مظاہرہ کیا۔ دہرادون میں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نے رسی سے جیپ کو باندھ کر اور کئی مقامات پر کارکنان نے گیس سلینڈر لے کر گیس ایجنسیوں اور پٹرول پمپوں پر دھرنا دے کر مظاہرہ کیا۔ پریتم سنگھ کی ہدایت پر ریاست کے سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں کانگریسیوں نے مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ دہرادون میں ریاست کے نائب صدر سوریہ کانت دھرسمانا کی قیادت میں کینٹ اسمبلی حلقے میں منفرد مظاہرہ کیا۔ جس میں ریاستی صدر پریتم سنگھ بھی شامل ہوئے۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت مودی حکومت ڈیزل کی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی معیشت میں اضافہ کرکے ملک کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت افراط زر اور بے روزگاری کو ریکارڈ سطح تک پہنچنے سے روکنے کے لئے اقدامات نہیں کررہی ہے۔