اسلام ٹائمز 22 Feb 2020 گھنٹہ 12:45 https://www.islamtimes.org/ur/news/846065/کوہاٹ-15-لاکھ-سر-کی-قیمت-والا-دہشتگرد-گرفتار -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوہاٹ، 15 لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد گرفتار -------------------------------------------------- سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نواحی علاقے محمد زئی میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نواحی علاقے محمد زئی میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے مذکورہ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ زیرحراست دہشت گرد 2015ء کے دوران 4 کسٹم اہلکاروں کے قتل اور سی این جی اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے خلاف تھانہ سٹی کوہاٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔