اسلام ٹائمز 12 Nov 2019 گھنٹہ 12:33 https://www.islamtimes.org/ur/news/826922/فواد-چوہدری-کا-اپوزیشن-کو-قاسم-سوری-کیخلاف-تحریک-عدم-اعتماد-واپس-لینےکا-مشورہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : فواد چوہدری کا اپوزیشن کو قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینےکا مشورہ -------------------------------------------------- اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر 2 ماہ بعد اپوزیشن ایک ایسا اقدام اٹھا لیتی ہے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے، جب اپوزیشن رہنما ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کے خلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں اور یہ مناسب رویہ نہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے، ہر 2 ماہ بعد اپوزیشن ایک ایسا اقدام اٹھا لیتی ہے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے، جب اپوزیشن رہنما ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کے خلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں اور یہ مناسب رویہ نہیں۔