اسلام ٹائمز 4 Nov 2017 گھنٹہ 1:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/681158/ڈاکٹر-قبلہ-ایاز-اسلامی-نظریاتی-کونسل-کے-نئے-چیئرمین-مقرر-صدر-ممنون-نے-منظوری-دیدی -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین مقرر، صدر ممنون نے منظوری دیدی -------------------------------------------------- کونسل کے لیے منتخب ہونے والے نئے اراکین میں صاحب زادہ ساجدالرحمٰن، خورشید ندیم، حافظ فضل الرحیم اور اللہ بخش کلیار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا راغب نعیمی، قاری عبدالرشید، غلام حسین سیالوی، پیر روح الحسنین معین اور علامہ عارف حسین واحدی بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے اراکین منتخب ہو گئے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سمیت 10 ممبران کونسل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین قبلہ ایاز مقرر کر دیئے گئے ہیں، نئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے ہیں، 10 ممبران میں قاری عبدالرشید، غلام حسین سیالوی، علامہ عارف واحدی، پیر رشید الحسین معین شامل ہیں۔ نئے ممبران میں اللہ بخش کلیار، مولانا راغب نعیمی، عبدالحکیم اکبری، صاحبزادہ ساجد الرحمان، خورشید ندیم اور حافظ فضل الرحمان کے نام بھی شامل ممبران کا تقرر تین سال کے لئے کیا گیا۔ واضح رہے کہ کونسل 20 اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 10 اراکین نے گزشتہ سال اپنی مدت مکمل کی تھی جس کے بعد وزارت قانون نے اراکین کی تقرری کے لیے 30 افراد کے نام وزیراعظم کو بھیجے تھے۔