اسلام ٹائمز 27 Jan 2022 گھنٹہ 20:49 https://www.islamtimes.org/ur/news/975892/پنجگور-پورے-ضلع-کو-گذشتہ-8-دنوں-سے-بجلی-کی-سپلائی-معطل -------------------------------------------------- ٹائٹل : پنجگور، پورے ضلع کو گذشتہ 8 دنوں سے بجلی کی سپلائی معطل -------------------------------------------------- بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مکران کو بجلی کی سپلائی محدود کردی ہے۔ پہلے ایران کی جانب سے پورے مکران کو 100 میگاواٹ بجلی دی جارہی تھی، مگر بعض وجوہات کے بنا پر مکران کی بجلی کو محدود کردی گئی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ آٹھ دنوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ مسلسل آٹھ دن گزرنے کے باوجود محکمہ واپڈا کے ذمہ داران کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ ہفتے طوفانی ہوا چلنے کے بعد پورے مکران کی بجلی منقطع ہوئی تھی۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مکران کو بجلی کی سپلائی محدود کردی ہے۔ پہلے ایران کی جانب سے پورے مکران کو 100 میگاواٹ بجلی دی جارہی تھی، مگر بعض وجوہات کے بنا پر مکران کی بجلی کو محدود کردی گئی ہے۔ واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران مکران کو 20 میگاواٹ بجلی دے رہی ہے، جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 45 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔