اسلام ٹائمز 26 May 2016 گھنٹہ 14:39 https://www.islamtimes.org/ur/news/541253/نیویارک-کی-شیعہ-کمیونٹی-کا-علامہ-ناصر-عباس-حمایت-میں-بھوک-ہڑتال-اعلان -------------------------------------------------- ٹائٹل : نیویارک کی شیعہ کمیونٹی کا علامہ ناصر عباس کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا اعلان -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: نیویارک سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان میں اہل تشیع کے قتل عام اور نواز حکومت کی بےحسی کےخلاف نیویارک میں شیعہ کمیونٹی27 اور 28 مئی کو بھوک ہڑتال کرے گی جس کا مقصد علامہ ناصر عباس سے مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں اہل تشیع افراد کے قتل عام کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال 14ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، ان سے اظہار یکجہتی اور قتل عام کی مذمت میں امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی پاکستان قونصلیٹ کے سامنے جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک جاری بیان کے مطابق پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور کراچی میں اہل تشیع کے قتل عام اور نواز حکومت کی بےحسی کےخلاف نیویارک میں شیعہ کمیونٹی 27 اور 28 مئی کو بھوک ہڑتال کرے گی۔ بھوک ہڑتال کا مقصد علامہ ناصر عباس سے مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔