اسلام ٹائمز 29 Aug 2019 گھنٹہ 10:29 https://www.islamtimes.org/ur/news/813288/پارلیمنٹ-کی-معطلی-جمہوریت-پر-حملہ-ہے-برطانوی-حزب-اختلاف -------------------------------------------------- ٹائٹل : پارلیمنٹ کی معطلی جمہوریت پر حملہ ہے، برطانوی حزب اختلاف -------------------------------------------------- اسپیکر اسمبلی جون بیرکاؤ کا کہنا تھا کہ بورس جانسن کے اقدام کا مقصد پارلیمنٹ کو بریگزٹ منصوبے اور اس کی روشنی میں ملک کے راستے کی ذمے داریوں کو زیر بحث لانے سے روکنا ہے، اس سے عوام کے منتخب کردہ پارلیمانی نمائندگان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ملکہ برطانیہ نے وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر 14 اکتوبر تک پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے سے ارکان پارلیمنٹ کے پاس اتنا وقت نہیں ہوگا کہ وہ یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے قانون سازی کر سکیں۔ واضح رہے کہ14 اکتوبر تک پارلیمنٹ معطل رہے گی جب کہ برطانیہ نےیورپی یونین سے علیحدگی کے لیے 30 اکتوبر تک قانون سازی کرنی ہے کیوں کہ علیحدگی کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر ہے۔ بورس جانسن نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کی معطلی کے بعد برطانوی ملکہ چودہ اکتوبر کو خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے فیصلے پر پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اپوزیشن میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کی معطلی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ اسپیکر اسمبلی جون بیرکاؤ کا کہنا تھا کہ بورس جانسن کے اقدام کا مقصد پارلیمنٹ کو بریگزٹ منصوبے اور اس کی روشنی میں ملک کے راستے کی ذمے داریوں کو زیر بحث لانے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہپارلیمنٹ کو معطل کرنا جمہوری عمل اور عوام کے منتخب کردہ پارلیمانی نمائندگان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ لیبر پارٹی کے رہنماجیرمی کاربائن نے بورس جانسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی معطلی ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہوزاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی اور انہیں عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا۔