اسلام ٹائمز 4 May 2020 گھنٹہ 1:33 https://www.islamtimes.org/ur/video/860439/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-مرکزی-سیکرٹری-تنظیم-سازی-سید-غلام-شبیر-بخاری-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو -------------------------------------------------- اسلام ہی وہ دین ہے جو تمام ادیان میں سپر پاور ہونیکا حق رکھتا ہے ٹائٹل : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید غلام شبیر بخاری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو شہید محمد علی نقوی نے اپنے آپکو اسلام ناب محمدی میں مکمل طور پر ڈھال دیا تھا -------------------------------------------------- مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کا اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی ویڈیو انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسلام میں اصلی نظریہ لیڈرشپ کا ہے، جسکی بدولت آج ایران محفوظ ہو رہا ہے، جسکو اپنی طاقت پر ناز تھا، آج وہ سرنگوں ہو رہا ہے، ہمارے نوجوانوں کو اپنے کردار کے ذریعے امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی راہیں ہموار کرنی چاہیئں۔ متن : علامہ سید غلام شبیر بخاری ایک ممتاز عالم دین ہیں، زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رہ چکے ہیں، بعدازاں دینی تعلیم کے حصول کیلئے قم المقدسہ چلے گئے، وطن واپسی پر مختلف اداروں اور مدارس کی سرپرستی کیساتھ ساتھ قومی، دینی و ملی اُمور میں اپنی خدمات انجام دیں، علامہ غلام شبیر بخاری کا شمار شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ علامہ شبیر بخاری اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا حصہ ہیں۔ گذشتہ روز اسلام ٹائمز نے شہدائے امامیہ، ایران اور مغرب کے مستقبل کے حوالے سے اُنکا ایک ویڈیو انٹرویو کیا جو کہ حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ) https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos