0
Monday 3 Nov 2014 23:21

9 محرم کراچی

اسلام ٹائمز۔ سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاوٹس نے کی۔ جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں سوگواران امام مظلوم ع نے شرکت جناب زہرا س کو ان کے مظلوم لعل کا پرسہ دیا۔ جلوس میں علم عباس، شبیہہ ذوالجناح، تابوت امام حسین ع اور حضرت علی اصغر ع کے جھولے کی شبیہہ بھی موجود تھیں۔ جلوس میں شہر بھر کی ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔  اس موقع پر جلوس کے شرکاء نے آئی ایس او کے زیر اہتمام نماز ظہرین امام بارگاہ علی رضا کے سامنے ادا کی۔ جلوس عزا میں مختلف ملی تنظیموں اور اداروں کے تعارفی اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا۔ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگیا۔ قبل ازیں نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے معروف عالم دین حجتہ السلام و المسلمین علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 417917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر