?>?> دعوت افطار، ایم ڈبلیو ایم کراچی - اسلام ٹائمز
0
Sunday 19 Jun 2016 04:23

دعوت افطار، ایم ڈبلیو ایم کراچی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت افطار میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز بہشتی، جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شبر رضا، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرکین علامہ مرزا یوسف حسین، صغیر عابد رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثار قلندری، آئی ایس او کراچی کے صدر یاور عباس، پیام ولایت فاؤنڈیشن کراچی کے صدر اسلم علوی، جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس، سماجی رہنما ثمر عباس، اسکاؤٹ رابطہ کونسل کے سردار حسین اور معروف ذاکر اہل بیت (ع) علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت علامہ جعفر رضا نقوی، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، علامہ موسیٰ عابدی، علامہ علی نقی، علامہ شیخ غلام محمد فاضلی، علامہ محمد علی فاضل قمی، میثم عابدی، منور جعفری، یعقوب حسینی، ندیم جعفری، ذکی ہاشمی، علی احمر زیدی، رضا امام نقوی، معروف اسکالر راشد احد سمیت بڑی تعداد میں شیعہ تنظیموں کے عہدیداران اور ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ دعوت افطار کے شرکاء سے علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور ان کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے سرانجام دیئے۔ قبل ازیں نماز مغربین علامہ مرزا یوسف حسین کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 546916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش