0
Tuesday 22 Nov 2016 00:19

حیدرآباد، اربعین جلوس

اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی حضرت امام حسین (ع) اور ان کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر قدم گاہ مولا علی (ع) سے مرکزی جلوس نکالا گیا جو کہ مقررہ روایتی راستوں سے ہوکر امام بارگاہ دادن شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی جلوس میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت ہزاروں عزادران امام حسین (ع) نے شرکت کی اور مختلف انجمنوں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی گئی، جلوس کے راستے میں نیاز امام حسین (ع) اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جلوس کی سیکورٹی اور مانیٹرنگ کے لئے گزر گاہ کی دونوں سائیڈ کی 52 سے زائد گلیوں اور روڈز کو ڈبل سیل کر کے اہلکار متعین کئےگئے تھے، جلوس کی گزر گاہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز بھی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 585612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے