?>?> مرکزی جلوس کراچی، لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج - اسلام ٹائمز
0
Friday 21 Sep 2018 03:23

مرکزی جلوس کراچی، لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاء میں لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سمیت آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے جبری گمشدہ کئے گئے اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین سمیت لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر لاپتہ شیعہ افراد کی تصویریں اور ان کی بازیابی کیلئے نعرے درج تھی۔ احتجاجی مظاہرے میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء کرام علامہ صادق رضا تقوی، مولانا عقیل موسی، مولانا حیدر عباس عابدی، علامہ مبشر حسن بھی شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد جلوس اپنے روایتی راستے پر گامزن ہو کر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 751229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش