0
Thursday 11 Oct 2018 12:52

لاہور، نون لیگ کا احتجاج

  • پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی تصاویر

    پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی تصاویر

اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے دروازوں پر لگایا جانے والا تالا دراصل جمہوری نظام پر لگایا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن کا اجلاس طلب کیا تھا لیکن اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر خار دار تاریں لگا کر پنجاب اسمبلی تک جانے والا راستہ احتجاجی اراکین کے لیے بند کردیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر پُرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے۔ علاوہ ازیں اپوزیشن جماعت کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کے لیے دورازہ توڑنے کی کوشش کی اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احتجاج میں حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر، حنا پرویز بٹ، بشریٰ انجم بٹ، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کے صاحبزادے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم کے سامنے حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا ورنہ خود کشی کر لوں گا اور اب قرضہ لے لیا جبکہ وزیر خزانہ کہتے تھے گیس بجلی مہنگی نہیں ہو گی، اگلے دن مہنگی ہو جاتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے قوم پر 9 سو ارب روپے کا قرضہ چڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے ہزاروں لاکھوں ووٹ لے کر آئے تو اب پنجاب اسمبلی کے دروازے پر تالا لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا، حوصلہ ہوتا تو بتا دیتے کہ کس شخص کو عوام کا نمائندہ بنانا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ وہ لوگ بیٹھے ہیں جو قبضہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے اربوں روپے کا غبن کیا وہ سینئر وزیر بنا دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 755255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے