0
Monday 9 Sep 2019 22:57

کراچی، باجماعت نماز ظہرین دورانِ مرکزی جلوس

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو پیپلز سیکریٹریٹ سے لائنز ایریا کوریڈور تھری سے ایمپریس مارکیٹ پہنچا اور پھر وہاں سے اپنے مقررہ راستوں صدر ریگل چوک، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، سٹی کورٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ قبل ازیں جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پہنچا، جہاں باجماعت نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام دو بجے مزار قائد کے VIP گیٹ کے سامنے مولانا محمد حسین رئیسی کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امیرالمومنینؑ نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی، اسرائیلی و بھارتی پرچم نذرِ آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 815410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب