0
Thursday 7 Nov 2019 17:33

کراچی، چپ تعزیہ کا جلوس

اسلام ٹائمز۔ 8 ربیع الاول یوم شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس قصر مسیّب رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوکر امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار خواتین و حضرات، بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی جو کہ تمام راستے ماتم داری کرتے رہے۔ حفاظتی حصار میں نکلنے والے اس جلوس میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری لگائی گئی تھی۔ جلوس عزا میں مختلف اسکاوٹس تنظیموں کے رضاکاروں کی کثیر تعداد بھی جلوس کی سکیورٹی پر مامور رہی۔
خبر کا کوڈ : 826134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب