0
Saturday 23 May 2020 00:10

اسلام آباد، آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام عظیم الشان قدس ریلی

اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان کے دیگر شہروں کیطرح اسلام آباد میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان ریلی منعقد ہوئی۔ نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ جی سکس ٹو سے شروع ہونیوالی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل صدر، ملی یجکہتی کونسل کے رہنماء ثاقب اکبر سمیت دیگر شخصیات نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا القدس مسلمان حکمرانوں کی ہمدردیاں جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے، جن مسلم حکمرانوں کے دل میں اسلام کا درد ہے، وہ قدس پر بے چین و بے قرار ہیں اور جو مسلمان قبلہ اول پر طاغوتی قبضے سے لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں، انہوں نے محض اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، ان کے دل یہود و نصاریٰ کے لیے دھڑکتے ہیں۔ ریلی سے انجمن جانثاران اہلیبت کے زاہد جعفری نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں آئی ایس او پاکستان، ایم ڈبلیو ایم، شیعہ علماء کونسل، انجمن جانثاران اہلبیتؑ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ بزرگوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 864317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش