0
Saturday 23 May 2020 00:22

بھلوال بھیرہ، یوم القدس پر ریلی کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ سرزمین مقدس فلسطین اور قبلہ اول کو صیہونی پنجوں سے آزاد کروانے کیلئے امام خمینیؒ کے فرمان پر شروع ہونیوالے یوم القدس کے سلسلے میں اس سال بھی دنیا بھر کیطرح پاکستان میں مختلف تنظیموں نے پروگرام منعقد کیے۔ مجلس وحدت مسلمین سرگودہا اور آئی ایس اؤ پاکستان سرگودہا ڈویژن شہید راجہ اقبال حسین یونٹ بھلوال کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ بھلوال کے سامنے نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی کی قیادت مولانا جعفر قمی، مولانا مقصود شاہ، مولانا نصر قمی، مولانا عمران قمی اور راجہ امجد نے کی۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم اور ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ اسی طرح آئی ایس اؤ پاکستان سرگودھا ڈویژن شہید مختار حسین یونٹ بھیرہ کی طرف سے یوم القدس کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ بھیرہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکاء کی کثیر تعداد نے حفاظتی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ مظاہرہ کے شرکاء سے منیر حسین، سید شفقت حسین اور مولانا سید ملازم حسین نقوی نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل اور ان کے اتحادی اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوں گے اور بفرمان رہبر معظم سید علی خامنہ ایؒ فلسطین بہت جلد آزاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 864322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش