0
Wednesday 16 Sep 2009 14:49

گذشتہ بیس برس میں بانوے ہزار کشمیری شہید

گذشتہ بیس برس میں بانوے ہزار کشمیری شہید
سری نگر:گذشتہ بیس برس میں بھارتی فوج نے بانوے ہزار بے گناہ کشمیری شہید کر دیئے۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر کو ہر سطح پر مضبوط بنانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی۔کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ بیس برس کے دوران بھارتی فوج نے بانویں ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید جبکہ حریت رہنماوں سمیت پچانویں سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق نے حریت کانفرنس کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد سری نگر میں ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسے مذاکراتی عمل سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حریت کارکنوں کو جیلوں اور گھروں میں نظر بند کرنے سے جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 11766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے