0
Thursday 6 Sep 2012 02:18

بھارتی حکومت کی ایماء پر کشمیر میں لاپتہ ہونیوالے افراد کے ڈین این اے ٹیسٹ منسوخ

بھارتی حکومت کی ایماء پر کشمیر میں لاپتہ ہونیوالے افراد کے ڈین این اے ٹیسٹ منسوخ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے بڑے پیمانے پر گمنام قبروں میں مدفون افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے مطالبے کو مستر کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے محکمہ داخلہ کی طرف سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ لاشیں شدت پسندوں کی تھیں اور اگر اہل خانہ ڈی این اے ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں تو پہلے انہیں اس قبرستان اور قبر کی شناخت کرنا ہوگی، جس میں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے رشتہ دار دفن ہیں۔ پچھلی دو دہائیوں سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ حکومت سے ان قبروں کی شناخت کے معاملے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی انسانی حقوق کے کمیشن نےایک رپورٹ پیش کرکے سب کو حیران کردیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی مقبوضہ کشمیر کے قبرستانوں میں 2730 گمنام قبریں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 193130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے