0
Thursday 8 Nov 2012 22:21

ایم ڈبلیو ایم سیاسی سیل کی حلقہ وائز سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، جھنگ اور فیصل آباد میں خصوصی نشستیں

ایم ڈبلیو ایم سیاسی سیل کی حلقہ وائز سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، جھنگ اور فیصل آباد میں خصوصی نشستیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیاسی سیل نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا دائرہ کار واسیع کرتے ہوئے سیاسی شخصیات سے روابط کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ جھنگ اور فیصل آباد کے سیاستدانوں اور عمائدین کے ساتھ خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں۔ پہلی نشست جھنگ میں جبکہ دوسری نشست ضلع فیصل آبادمیں ہوئی۔ جس  میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ غلام حر شبیری، علامہ باقر علی شیرازی، ایم ڈبلیو ایم جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ اظہر حسین کاظمی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق حسین، ضلع فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی، سید حسنین شیرازی، سید غلام محی الدین کاظمی ایڈووکیٹ، جواد رضا اعوان ایڈووکیٹ سمیت جھنگ کی اہم شیعہ شخصیات جن میں سابق، موجودہ اور امیدوار برائے ایم این ایز اور ایم پی ایز اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور جھنگ کی سیاسی شخصیات کے مابین موجودہ سیاسی مسائل اور آنے والے الیکشن کے حوالے اسے اہم نشست ہوئی، سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین ناصر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع پاکستان کا چوتھائی حصہ ہیں، جو دنیا کے کئی ممالک کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں سب سے باافتخار کیمونٹی ملت تشیع ہے لیکن ہماری ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی سے پاکستان میں اہم کردار سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلسل شیعہ اہم شخصیات کا قتل عام جاری ہے لیکن سیاسی جماعتیں کہاں ہیں؟۔ کہاں ہیں وہ سیاسی شخصیات جو ہمارے ووٹ کی طاقت سے ایوانوں میں پہنچی ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ کئی ملین لوگ احتجاج کریں کوئی پابندی نہیں لیکن عزاداری کے جلوسوں کے لئے پرمٹ کی بات کی جاتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بنانے والے آج ملک میں یتیمی کا شکار ہیں، کوئٹہ، پارا چنار، گلگت بلتستان، کراچی جیسے ہمارے مراکز قوت میں بدامنی پھیلائی جارہی ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستانی قوم وطن سے مایوس ہو جائے اور اس کی ترقی کے لئے کوئی کردار ادا نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ سیاست دانوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہا آپ جس پارٹی میں مرضی رہیں، ہم اپ کے قوت بازو بنیں گے اور آپ کو پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے لیکن ہماری شرط یہ ہے کہ جب آپ لوگ پارلیمنٹ میں پہنچ جائیں تو شیعہ حقوق کی بات کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو آپ کی پارٹی میں بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی پارٹی میں آپ کا اہم مقام ہو اور توقع کرتے ہیں کہ آپ اپنی پارٹی میں بھی مظلوم ملت تشیع کے حقوق کی بات کریں گے۔ ان نشستوں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ غلام حر شبیری، سابق ایم این اے نواب امان اللہ سیا ل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 210328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش