0
Wednesday 21 Nov 2012 20:08

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں امام بارگاہ حیدر کرار (ع) کے مرکزی گیٹ پر دوسرا بم دھماکہ

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں امام بارگاہ حیدر کرار (ع) کے مرکزی گیٹ پر دوسرا بم دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں امام بارگاہ حیدر کرار (ع) کے مرکزی دروازے پر ایک اور دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا کہ جب امدادی ٹیمیں کچھ دیر قبل ہونے والے بم دھماکہ میں امدادی کاموں میں مشغول تھیں، اس دھماکہ میں میڈیا کے کئی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی پولیس اہلکاروں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بم دھماکہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر میڈیا کے افراد شامل ہیں، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ پر تیسرے بم کی بھی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق کہا جارہا ہے کہ اس مقام پر کوئی ڈیوائس پلانٹ کی گئی تھی جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ واضح رہے کہ شام ساڑھے چھ بجے اس ہی مقام پر دھماکا ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 7 زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 214094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے