0
Thursday 27 Dec 2012 12:15

خطے میں امریکی موجودگی کے سبب ہر طرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے، حافظ سعید

خطے میں امریکی موجودگی کے سبب ہر طرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کسی سیاسی جماعت کے لائحہ عمل سے نہیں بلکہ قرآن و حدیث پر عمل کرنے سے حل ہوں گے۔ کراچی میں بدامنی اور قتل و غارت گری کا مسئلہ دفاع پاکستان کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال اور کورنگی میں اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما حاجی عثمان راﺅ اور جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر سمیت مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعید نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک بالخصوص کراچی اسلام و پاکستان دشمن عناصر کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ یہاں جرائم کی مکمل چھوٹ اور اچھے کاموں کے لیے رکاوٹیں ہی رکاوٹیں ہیں۔ کراچی کے حالات اس قدر ابتر ہو چکے ہیں کہ قاتل و مقتول دنوں لاعلم ہیں کہ وہ کن مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
 
حافظ محمد سعید نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کراچی کے مسئلہ پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة ایک دعوتی تنظیم ہے، کارکنان احسن انداز میں اپنی دعوت دوسروں تک پہنچائیں۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کو بھی اسلام کی دعوت دیں اور ایسے مسلمان جنہیں دین کا علم نہیں ان کی تربیت و اصلاح کا عمل بھی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، جماعة الدعوة نے پاکستان میں کبھی کسی مسلم یا غیر مسلم کے خلاف اسلحہ نہیں اٹھایا ہے اور نہ شرعی طور پر ایسا کرنے کو جائز سمجھتی ہے۔ کارکنان بغیر کسی تصادم کی راہ اپنائے کراچی سمیت ملک بھر میں اپنا دعوتی مشن جاری رکھیں۔
 
انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی کے سبب ہر طرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے، امریکہ افغانستان میں واضح شکست سے دوچار ہے، 2013ء افغانستان سے امریکی فرار کا سال ہوگا جس کے بعد ملک میں پھیلی چھوٹی چھوٹی بغاوتیں دم توڑ جائیں گی۔ حافظ محمد سعید نے کارکنان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مشکلات و رکاوٹوں کو صبر و تحمل سے عبور کریں اور کسی بھی قیمت پر اپنے منہج کی ترویج نہ چھوڑیں۔
خبر کا کوڈ : 225384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش