0
Friday 8 Feb 2013 01:03

زر بابا اور چالیس چوروں نے ملک کا سب کچھ لوٹ لیا ہے، شہباز شریف

زر بابا اور چالیس چوروں نے ملک کا سب کچھ لوٹ لیا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا اور اس کے فیصلوں کی تضحیک کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے نام پر کھربوں روپے لوٹے گئے اور معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے۔ راولپنڈی میں اجالا پروگرام کے تحت طلباء میں سولر لیمپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے موجودہ حکومت اور صدر آصف علی زرداری پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کر کے طلباء زرداری کے کرپشن ماڈل کو ختم کریں گے اور انصاف کا نظام لائیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن نہ کی جاتی تو آج ملک میں اندھیرا نہ ہوتا، شہباز شریف نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے محب وطن قیادت لے کر آئیں، دانش اسکول، لیپ ٹاپ اور انٹرشپ پروگرام صوبے میں انقلاب لا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 237954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب