0
Thursday 14 Feb 2013 12:55

بنوں، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ پسپا، جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک

بنوں، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ پسپا، جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر تھانے پر حملہ کردیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ میریان پر دہشتگردوں نے صبح سویرے حملہ کردیا۔ جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ بعد ازاں سیکو رٹی فورسز کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ میر یان میں تقریباً دو درجن پولیس اہلکار موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 239549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش