0
Tuesday 7 May 2013 23:33

نواز شریف نے عمران خان کے زخمی ہونے پر اپنی انتخابی سرگرمیاں کل تک ملتوی کردیں

نواز شریف نے عمران خان کے زخمی ہونے پر اپنی انتخابی سرگرمیاں کل تک ملتوی کردیں
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لفٹر سے گرنے اور زخمی ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے عمران خان کی صحت و سلامتی کیلئے دعاگو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں اور اپنی انتخابی سرگرمیوں کو شروع کر سکیں۔ نواز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر اس طرح کے حادثات میں ان چیزوں کو سامنے نہیں رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان سے عمران خان کی سلامتی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پیش آنے والے حادثے کے پیش نظر وہ اپنی تمام تر انتخابی سرگرمیاں کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 261688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش