0
Saturday 3 Aug 2013 12:35

قم المقدسہ، عالمی یوم المقدس کے موقع پر نکالی جانیوالی ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پاکستان کی بھرپور نمائندگی

قم المقدسہ، عالمی یوم المقدس کے موقع پر نکالی جانیوالی ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پاکستان کی بھرپور نمائندگی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین (شعبہ قم المقدسہ) کے زیراہتمام امام خمینی رحمتہ اللہ علیھا کے فرمان اور ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منایا۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے قم المقدسہ میں نکلنے والی عالمی یوم القدس ریلی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔ یوم القدس ریلی کا آغاز دن گیارہ بجے میدان مطہری سے ہوا جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی نماز جمعتہ الوداع سے قبل حرم مطہر سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا پر اختتام پذیر ہوئی، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل مشہد علامہ غلام محمد فخرالدین اور صوبائی سیکرٹری جنرل خبیر پختونخواہ علامہ سبیل حسن مظاہری نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی، ایرانی اور فلسطینی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے جبکہ ایک کثیر تعداد نے بینرز، پینا فلیکسز، پورٹریٹ اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین، حزب اللہ اور شام کے حق میں اور امریکہ، اسرائیل، یہودیت، آل سعود اور صیہونیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ قم المقدسہ میں نکالی جانیوالی والی ریلی میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملک سے باہر ہوتے ہوئے بھی فلسطین کی بھرپور حمایت اور امریکہ واسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 289320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش