0
Thursday 8 Aug 2013 18:36

مولانا شاہ احمد نورانی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کے انتقال پر متحدہ علماء محاذ کی تعزیت

مولانا شاہ احمد نورانی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کے انتقال پر متحدہ علماء محاذ کی تعزیت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین مفتی محمد اسلم نعیمی، صدر علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، محمد شکیل قاسمی و دیگر نے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی مرحوم کی ہمشیرہ، مبلغ اسلام علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی کی صاحبزادی اور سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی اور جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے رہنماء علامہ دلاور رحمانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کی نظام مصطفی (ص) کے نفاذ اور مقام مصطفی (ص) کے تحفظ کیلئے جدوجہد خواتین کیلئے مثالی نمونہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 290950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش