0
Sunday 13 Oct 2013 15:17

پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیدل مکہ مکرمہ پہنچ گیا

پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیدل مکہ مکرمہ پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ 7 جون کو کراچی سے روانہ ہونے والے کھرل زادہ کسرت رائے، چھ ہزار تین سو ستاسی کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرتے ہوئے حج ادا کرنے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ حج کی سعادت حاصل کرنے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں اور یہاں پہنچنے کے لیے جہازوں اور گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسے میں ایک پاکستانی شہری نے حج کے لیے پیدل جانے کا فیصلہ کیا۔ اپنے مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کھرل زادہ کسرت رائے نے سات جون دو ہزار تیرہ کو کراچی سے اپنا سفر شروع کیا۔ وہ ایران ،عراق اور اردن سے ہوتے ہوئے یکم اکتوبر کو سعودی عرب پہنچا۔ اس کے لیے کھرل زادہ کسرت رائے نے چھ ہزار تین سوستاسی کلو میٹر یعنی تین ہزار نو سو اڑسٹھ میل کا سفر پیدل طے کیا، جس میں تین ماہ اور چوبیس دن لگے۔

سعودی عرب پہنچنے پر کھرل زادہ حسرت رائے کا سعودی حکومت اور امام کعبہ کے نمائندوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کھرل زادہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کو امن کا پیغام دینا اور ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرنا ہے۔ یاد رہے کہ کھرل زادہ دو بار امن واک کا ورلڈ رکارڈ بنا چکے ہیں۔ کھرل زادہ کسرت رائے اس سے قبل 2007ء میں کراچی سے خیبر تک ایک ہزار نو سو نناوے کلو میٹر کا فاصلہ پیدل پچاسی دن میں طے کرچکے ہیں۔ جبکہ 2009ء میں انہوں نے لاہور سے اسلام آباد تک 327 کلو میٹر کا فاصلہ دو ہفتوں میں طے کیا۔ جبکہ 2011ء میں پھر کراچی سے خیبر تک کا فاصلہ بہتر دنوں میں طے کرتے ہوئے اپنا ہی گذشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
خبر کا کوڈ : 310847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب