0
Wednesday 6 Nov 2013 09:43

ریسکیو اہلکار محرم میں الرٹ رہیں گے، نوید اقبال

ریسکیو اہلکار محرم میں الرٹ رہیں گے، نوید اقبال
اسلام ٹائمز: ضلع بھکر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے لائسنسداران، صدرانجمن تاجران اورصدر امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کا عملہ عشرہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مجا لس عزا اور ما تمی جلوسوں کے ساتھ اہلکار ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ میٹنگ کے شرکا میں صدر انجمن تاجران رانا حنیف، سید قیصر عباس، سید قلب عباس نقوی، رانا آفتاب احمد، سید سکندر رضا نقوی، رانا عامر آفتاب، رانا یٰسین، جاوید خان اور دیگر رہنماوں اور علمائے کرام شامل تھے ۔
خبر کا کوڈ : 318044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے