0
Friday 27 Dec 2013 18:40

آئی جی خیبر پختونخوا نے مزید 6 ایس ایچ او معطل کر دیئے

آئی جی خیبر پختونخوا نے مزید 6 ایس ایچ او معطل کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس سے کرپشن اور بدعنوانیوں کے خاتمے کے لئے مہم جاری ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے مزید 6 اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ خیبر پختونخوا پولیس میں کرپشن اور بے قائدگیوں اور بدعنوانیوں کے خلاف مہم جاری ہے ترجمان خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق آئی جی پولیس خوا ناصرخان درانی نے کرپشن ،بد عنوانی اور سمگلنگ کے الزام میں بنوں کے 6 ایس ایچ اوز معطل کردئیے اور معطل ایس ایچ اوز کے خلاف مزید انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ معطل شدہ ایس ایچ اوز میں تھانہ ڈومیل ،تھانہ کینٹ ،تھانہ سٹی ،تھانہ ککی ،تھانہ میر یان اور تھانہ صدر شامل ہیں دوسری جانب آئی جی پولیس ناصر درانی نے پولیس ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے جس میں اب تک اسی کے قریب اہلکاروں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 334818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے