0
Thursday 6 Mar 2014 23:45

ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے وفد کی اسلام آباد میں فضاء ملک شہید کے والدین سے ملاقات

ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے وفد کی اسلام آباد میں فضاء ملک شہید کے والدین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹرز کے ایک وفد نے اسلام آباد کچہری میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی جواں سال قانون دان فضاء ملک کی رہائش گاہ واقع بارہ کہوہ جاکر ان کے والدین اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی اور الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد میں سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بابر خان غوری، سینیٹر نسرین جلیل، سینیٹر شرالہ ملک، سینیٹر طاہر مشہدی اور سینیٹر حسیب خان شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے فضاء ملک کی شہادت پر سوگوار لواحقین کو الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کا پیغام پہنچایا۔

وفد کے ارکان نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال ہونہار صاحبزادی کی شہادت کا صدمہ یقیناً آپ کے لئے ناقابل فراموش ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے انسان بے بس ہے لہٰذا آپ صبر کریں، انشاء اللہ سفاک قاتلوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔ وفد کے ارکان نے فضاء ملک شہیدکے والدین کو یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور عوام آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 358824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش