0
Friday 7 Mar 2014 01:42

ڈی آئی خان، اسلام آباد کچہری واقعہ حکومتی نااہلی کا مظہر ہے، صعیب احمد سپل

ڈی آئی خان، اسلام آباد کچہری واقعہ حکومتی نااہلی کا مظہر ہے، صعیب احمد سپل
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی انچارج صعیب احمد سپل نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری واقعہ موجودہ حکومت کی مکمل نااہلی کا مظہر ہے۔ اس دلخراش سانحے میں شہید ہونے والے معزز جج وکلاء اور دیگرکے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے جاری ہونے والے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف جیسے نڈر لیڈر کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی صدر جنرل پرویز مشرف عدالتوں سے سرخرو ہو کر عوام کی خدمت کیلئے ان کے درمیان موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ متوقع بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا مشرف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہترین پالیسیاں مرتب کی تھیں، ان پالیسیوں پر عملدرآمد سے ہی ملک میں امن ممکن ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے ستائے عوام بلدیاتی انتخابات میں آل پاکستان مسلم لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 358864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش