0
Monday 24 Mar 2014 19:22

سانحہ کچہری، سیکرٹری داخلہ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کل طلب

سانحہ کچہری، سیکرٹری داخلہ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کل طلب
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ایف ایٹ کچہری کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیٹی نے کل سیکرٹری داخلہ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو طلب کرلیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا، سیشن جج راجہ جواد عباس، سید کوثر عباس زیدی، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ میرا جان کاکڑ اور ماتحت عدالتوں کے ججز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ کمیٹی نے آج چھ وکلاء کے بیانات ریکارڈ کئے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری داخلہ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو طلب کرتے ہوئے اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 365301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش