0
Thursday 26 Jun 2014 13:18

قوم انشاءاللہ آپریشن ضرب عضب میں کامیاب ہوگی اور ہم اس جنگ میں سرخرو ہونگے، نواز شریف

قوم انشاءاللہ آپریشن ضرب عضب میں کامیاب ہوگی اور ہم اس جنگ میں سرخرو ہونگے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین سے وابستہ ہے، انقلاب صرف الیکشنز کے ذریعے آئے گا، پاکستانی قوم انشاءاللہ ضرب عضب آپریشن میں کامیاب ہوگی اور ہم اس جنگ میں سرخرو ہونگے۔ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے گفت و شنید کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی، مگر دہشتگردوں نے خود مذاکرات کی کوششوں کو ناکام بنایا، وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے جانبازوں کے ساتھ ہے، ہم دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کریں گے، نقل مکانی کرنے والوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ہم اپنی حکومت میں بجلی کا بحران ختم کریں گے، ہمارے دور میں تجارت بڑھے گی اور پاکستان کی تقدیر بدلے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کی خاطر ڈاکٹر عبدالمالک کو وزیراعلٰی بلوچستان بنایا۔
خبر کا کوڈ : 395228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش