0
Tuesday 15 Jul 2014 13:44
اب تک 447 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں

آپریشن ضرب عضب میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، جنرل عاصم باجوہ

ملک کے کونے کونے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائیگا
آپریشن ضرب عضب میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، جنرل عاصم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔ لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اب تک 447 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے 88 ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں، تازہ ترین کارروائی میر علی میں کی گئی، جہاں علاقے کی کلیئرنس کے دوران دہشت گردوں سے دو بدو لڑائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر مطیع اللہ بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں اب تک 26 جوان شہید جب کہ 80 زخمی بھی ہوئے ہیں اور 11 دہشت گرد ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا تھا، دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے سکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، میران شاہ بازار میں آئی ای ڈی مارکیٹ بھی قائم تھی لیکن اب میران شاہ کا 80 فیصد حصہ کلیئر کرا لیا گیا ہے اور میران شاہ بازار کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آپریشن کے باعث افغانستان ہجرت کرنے والے ایک ہزار خاندان واپس آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 399527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش