0
Friday 25 Jul 2014 23:28

اسرائییلی بربریت پر سعودی عرب کا کردار انتہائی شرمناک ہے،رحیق عباسی

اسرائییلی بربریت پر سعودی عرب کا کردار انتہائی شرمناک ہے،رحیق عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی سے آئی ایس او کے زیراہتمام مال روڈ پر القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ لاہور پر ہزاروں لوگوں کی یہ ریلی ثابت کرتی ہے کہ مسلمان اور مومنین ساتھ ساتھ کھڑے ہیں اور تمام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی نابودی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، حسین علیہ السلام کے پیروکاروں اور زینب سلام اللہ علیہا کی کنیزوں نے آج ثابت کر دیا کہ وہ کربلائے غزہ میں اپنے مسلمانوں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ عظیم الشان ریلی ثابت کرتی ہے کہ انقلاب بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے خلاف متحد ہیں لیکن افسوس کہ ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں، ہمیں دشمن نے خود بانٹ دیا ہے، ہماری اس تفریق سے وہ فائدہ اٹھا رہا ہے لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کے بعد ملک سے فرقہ واریت کے ناسور کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ عرب اور مسلم حکمران اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، مسلمان ملکوں پر ایسے حکمران مسلط ہیں جن کے مفادات امریکہ کے ساتھ وابستہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عرب حکمرانوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز نہیں بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا کردار انتہائی شرمناک ہے، دوسری جانب مصر نے اپنی سرحد بند کر کے اسرائیل کو یہ موقع فراہم کر دیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر لے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا جس طرح اسرائیل غزہ میں بربریت کر رہا ہے ایسی ہی بربریت کا مظاہرہ اسرائیل کے ایجنٹوں نے 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں کیا جہاں 14 بے گناہ نہتے کارکنوں کو شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ انقلاب قریب ہے انقلاب کے بعد پہلے اسرائیل کے ان ایجنٹ حکمرانوں کو ختم کریں گے جو پاکستان پر مسلط ہیں اور بعد میں اسرائیل کا خاتمہ کر کے فلسطین کو آزاد کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ریلی کے شرکا کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام لایا ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ انقلاب میں ساتھی بنیں، انقلاب کے بعد ملک سے تکفیریت کا مکمل خاتمہ کرکے پاکستان کو پرامن ریاست بنایا جائے گا اور پھر اسرائیل سے فلسطین اور بھارت سے کشمیر آزاد کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار پر مسلط اسرائیل کے ایجنٹ پاکستان میں یارسول اللہ ﷺ اور یاحسینؑ کا نعرہ بند کراونا چاہتے ہیں، ان ایجنٹوں نے اپنے دہشت گرد پال رکھے ہیں جن کا کام ہی دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کر کے اہل سنت اور اہل تشیع کا قتل عام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ انقلاب کے بعد پاکستان یارسول اللہ ﷺ کا نعرہ بھی بلند ہو گا اور یاحسین ؑ کا نعرہ بھی اسی طرح بلند رہے گا جیسے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنانے جا رہے ہیں جو مظلوموں کو ظالمین کے پنجوں سے نجات دلائے گا۔
خبر کا کوڈ : 401507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش