0
Tuesday 26 Aug 2014 15:49

فلسطینی مجاہدین کو مزید مسلح کرینگے، ایران

فلسطینی مجاہدین کو مزید مسلح کرینگے، ایران
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل امیر علی حاجی زادہ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ ہم مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشیوں کو مسلح کرنے کے عمل کو تیز کریں گے اور ہمیں ہر طرح کے ردعمل کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ ایران نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ حماس اور اسلامی جہاد کو راکٹ ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے، جس کی مدد سے وہ غزہ سے اسرائیلی سرزمین پر آٹھ جولائی سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امیر علی حاجی زادہ نے ہی ٹیلیویژن پر بتایا تھا کہ ایرانی فورسز نے ایسا اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے جس کی پرواز ریڈار پر ریکارڈ نہیں کی جا سکتی، تاہم ہمارے نگران نظام نے اسے ڈھونڈ نکالا جس کے بعد زمین سے فضا پر مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اسے ہدف بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کے ٹکڑے جمع کر لیے گئے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی ترجمان نے ڈرون گرائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد اتوار کو اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس پر جواب نہیں دیتے۔
خبر کا کوڈ : 406758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب