0
Sunday 2 Nov 2014 19:29

پاکستان، افغانستان میں داعش کے لیے ہمدردی ہے، سیٹ اپ نہیں ہے، غیر ملکی میڈیا

پاکستان، افغانستان میں داعش کے لیے ہمدردی ہے، سیٹ اپ نہیں ہے، غیر ملکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ کی پشت پناہی سے دہشت گردی کرنی والی تکفیری تنظیم داعش کی پاکستان میں موجودگی کے متعلق غیر ملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کو پاکستان اور افغانستان میں کسی حد تک ہمدردیاں ضرور حاصل ہیں، لیکن ان دونوں ملکوں میں اب تک اس تنظیم کی نمائندگی یا سیٹ اپ نہیں ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش نے پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسندوں کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں پاکستان کی نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم ایجنسی نے تقریباً ایک درجن حکومتی ایجنسیوں کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ داعش کے خطرے سے ہوشیار رہیں، دوسری جانب پاکستانی اور افغان طالبان تنظیمیں بھی خلافت کے معاملے پر دولت اسلامیہ سے اختلاف رکھتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب اس معاملے پر عسکریت پسندوں، سیکیورٹی حکام اور سرکاری ذرائع سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ داعش کو حاصل حمایت مقامی انفرادی سطح پر ہے، خطے میں اس تنظیم کی باضابطہ نمائندگی یا سیٹ اپ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 417760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش