0
Sunday 16 Nov 2014 19:03

داعش نے مزید ایک امریکی شہری اور متعدد شامی فوجیوں کے سر قلم کر دیئے

داعش نے مزید ایک امریکی شہری اور متعدد شامی فوجیوں کے سر قلم کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں حکومت کے خلاف برسر پیکار جنگجو تنظیم داعش نے مزید ایک امریکی شہری اور متعدد شامی فوجیوں کے سر قلم کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹر نیٹ پر داعش کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں متعدد شامی فوجیوں اور ایک امریکی شہری پیٹر کیسگ کو دکھا یا گیا ہے۔ داعش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کی ایئرفورس کے 12 افسران اور امریکی شہری کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی شہری پیٹر کیسگ کو داعش نے گزشتہ برس اکتوبر میں اغوا کیا تھا اور اس دوران انہوں نے اسلام بھی قبول کر کے اپنا نام عبدالرحمان رکھ لیا تھا۔ پیٹر کیسگ اس سے قبل 2007 میں عراق میں بھی فلاحی ذمہ داریاں انجام دے چکا ہے اور پھر 2012 میں وہ اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے بیروت منتقل ہو گیا تھا۔ اس سے قبل بھی داعش کی جانب سے امریکی اور برطانوی صحافی کا سر قلم کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 419827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے