0
Tuesday 30 Dec 2014 19:29

عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 17 زائرین شہید، 35 زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 17 زائرین شہید، 35 زخمی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع تاجی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 17 افراد شہید، جب کہ 35 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ضلع تاجی میں خود کش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب زائرین میں اشیائے خوردونوش تقسیم کی جا رہی تھیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں، دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے شورش زدہ ملک عراق میں داعش دہشت گردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 429271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش