1
0
Monday 23 Mar 2015 19:04

القاعدہ، سعودی عرب، قطر، امریکا اور اسرائیل یمن میں عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، انصاراللہ

القاعدہ، سعودی عرب، قطر، امریکا اور اسرائیل یمن میں عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اپنے ملک کے خلاف امریکا، اسرائیل اور علاقے کے بعض ملکوں کی سازشوں کا پردہ فاش کیا ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے ایک خطاب میں کہا کہ یہ ممالک یمنی عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب یمن میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کو ملک کے اندر اور باہر سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شیطانی اور سرکش طاقتیں جن میں امریکا اور اسرائیل پیش پیش ہیں جو یمن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب یمن کو نقصان پہنچانے کے لئے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ القاعدہ، سعودی عرب، قطر، امریکا اور اسرائیل جیسی قوتیں ہی یمن میں عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 449523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

hussainashiq
Iran, Islamic Republic of
very informative
منتخب
ہماری پیشکش