0
Tuesday 28 Apr 2015 03:33

سعودی عرب، عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے، بیشتر پاکستانی ہیں

سعودی عرب، عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے، بیشتر پاکستانی ہیں
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے، جن میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے، جب کہ ملبے سے 4 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں القسیم یونیورسٹی میں زیر تعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے 50 سے زائد مزدور دب گئے۔ جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملبے سے اب تک 4 لاشوں اور 4 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے، تاہم ہلاک اور زخمیوں کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالےسے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ عمارت کے ملبے تلے دبے بیشتر مزدوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 456963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش