0
Tuesday 28 Apr 2015 09:03

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بم حملے میں تباہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بم حملے میں تباہ
اسلام ٹائمز۔ حتالہ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حتالہ روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی قریب آئی، دھماکے کے نتیجے میں 1 سکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 456979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش