0
Friday 1 May 2015 21:00

ڈی آئی خان، سرچ آپریشن کیدوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

ڈی آئی خان، سرچ آپریشن کیدوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے محلہ زرنی خیل میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دہشتگردی کی واردات کیلئے موجود راکٹ لانچر، دو مارٹر گولوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے دہشتگردی کی واردات ناکام بنا دی۔ تین میں سے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر کلاچی پولیس کی بھاری نفری نے کلاچی شہرکے محلہ زرنی خیل میں سرچ آپریشن کے دوران گلستان ولد محمد جان کے مکان سے ایک راکٹ لانچر، تین مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ جس میں کلاشنکوف و دیگر چیزیں شامل تھیں، برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کلاچی پولیس نے ملزم کیخلاف 4/5EXP/17AA/7ATA-PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری کارروائی میں گلستان کے دوسرے دو بھائیوں شاہ بہرام اور بوستان کے مکان سے پولیس نے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک پستول اور 153 کارتوس برآمد کر لئے۔ پولیس نے ان ملزمان کی عدم موجودگی میں ان کے خلاف 15AA کا مقدمہ درج کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 457716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب