0
Sunday 2 Aug 2015 05:20

کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، رابطہ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ہمارے کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے رات گئے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے کارکن کو گھر سے گرفتار کیا، اس کے علاوہ دیگر کارکنان کو بھی مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی اور بلاجواز گرفتاریاں اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمارے کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جا رہا ہے، اور اس طرح آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چھاپے گرفتاریاں نہ تو حق پرست کارکنان و عوام کے حوصلے پست کر سکتی ہیں، اور نہ ہی ایم کیو ایم کو اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعہ حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھا جا سکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور تمام گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 477455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش