0
Saturday 29 Aug 2015 21:25

حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دو افغان انٹلی جنس اہلکار سمیت 5 غیرملکی گرفتار

حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دو افغان انٹلی جنس اہلکار سمیت 5 غیرملکی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان سے دو افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں سمیت پانچ غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان سے 6 کلو میٹر دور دھاندہ گاؤں میں کیا گیا۔ دوران آپریشن افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دو اہلکاروں سمیت پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کرکیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار غیر ملکی بھارتی ایجنسی "را" سے رابطے میں تھے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 482761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش